16 مارچ، 2007، 9:09 PM

صدراتی ریفرنس کی سماعت21 مارچ تک ملتو ی

جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدراتی ریفرنس کی سماعت21 مارچ تک ملتو ی

جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدراتی ریفرنس کی سماعت21 مارچ تک ملتو ی

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدراتی ریفرنس کی سماعت سماعت 21 مارچ تک ملتو ی کر دی ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدراتی ریفرنس کی سماعت سماعت 21 مارچ تک ملتو ی کر دی ہےسپریم کورٹ کی جوڈیشل کو نسل کا اجلاس تین بجے شروع ہو ا اور پانچ بجکر پندرہ منٹ تک جاری رہا۔معطل چیف جسٹس اپنے وکلاء کے ہمراہ سفید رنگ کی گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے،جسے اعتزا احسن ڈرائیو کررہے تھے۔سپریم جوڈیشل کونسل قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال کے سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز اور ہائیکورٹ کے دو سینئر ترین ججز پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ کے باہر وکلا ء کی بڑی تعداد جمع ہیںجو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی حمایت میں سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں

News ID 462006

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha